ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسڑیلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام جاری ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ساتھ افریقا میں جاری میگا ایونٹ میں گروپ ون کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 107 بنائے، کپتان نگار سلطانہ 50 گیندوں پر 57 رنز بنا کر ٹیم میں نمایاں رہی جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے جارجیا ویرہم نے 3 اور ڈارسی بران نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

 

جواب میں 108 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا کر بنگلہ دیش کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی ، کپتان میگ لیننگ نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ اوپنر الیسا ہیلی نے 37 رنز کی اننگ کھیلی، بنگلہ دیش کی جانب سے معروفہ اختر اور شورنا نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔فاتح ٹیم کی بالر جارجیا ویرہم کو 20 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

error: Content is protected !!