احسان اللہ کی انجری کی اپ ڈیٹ جاری

 

احسان اللہ کی انجری کی اپ ڈیٹ۔

فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کے آپریشن کے بعد گیارہ ہفتے گزارتے ہوئے تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔اس سے قبل ایک ڈاکٹر نے انگلینڈ سے آکر ستمبر کے پہلے ہفتے میں احسان اللہ کا آپریشن کیا تھا ۔

آپریشن کے بعد احسان اللہ کی کہنی پر ایک کور ( براس ) چڑھا دیا گیا تھا جو چار ہفتے رہا تھا جس کے بعد ڈاکٹر اور فزیو روزانہ کی بنیاد پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں احسان اللہ کا معائنہ کرتے رہے ہیں۔

احسان اللہ کی کہنی سے وہ کور ( براس ) پانچویں ہفتے ہٹادیا گیا تھا جس کے بعد ان کا ری ہبلیٹیشن شروع ہوگیا تھا ۔
اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ان کا ایم آر آئی اسکین ہوا تھا جس سے پتہ چلا تھا کہ وہ ڈاکٹرز کی آپریشن کے بعد ظاہر کی گئی علامات کے مطابق تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں ۔

ڈاکٹرز ُپر امید ہیں کہ احسان اللہ اپنی ریکوری کے سولہ ہفتے مکمل ہونے کے بعد ٹریننگ شروع کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

 

 

error: Content is protected !!