انگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو شکست دیدی

 

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں آرسنل کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن چھین لی ، یہ مانچسٹر سٹی کی 16 ویں فتح ہے ۔پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں ، ایمریٹس سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور آرسنل کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر سٹی کے کیون ڈی بروئن نے میچ کے 24 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی ۔42 منٹ میں ملنے والی پنالٹی کک پر آرسنل کے بکائیو ساکا نے ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا

 

 

یوں پہلے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ1-1 گول سے برابر تھا ۔دوسرے ہاف میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا اور جیک گریش نے 72 ویں اورایرلنگ ہالینڈ نے 82 ویں منٹ میں ایک ایک گول کر کے مقابلہ 1-3 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔اس کامیابی کے ساتھ ہی دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی لیگ میں 16 فتوحات ہوگئی ہیں اور اس نے آرسنل سے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن بھی چھین لی ہے۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی 51 پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل ٹیبل پر پہلے جبکہ آرسنل کی ٹیم 51 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ، مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 46 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پرموجود ہے۔

error: Content is protected !!