ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر تیز ترین 25 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر تیز ترین 25 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔دہلی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔دہلی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے دوران بھارت کے بلے باز ویرات کوہلی نے 549 اننگز میں 31ہزار 313 گیندیں کھیل کر 25 ہزار رنز بنا کر ریکارڈ قائم کرلیا۔

 

اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے یہ اعزاز 577 اننگز کھیل کر حاصل کیا تھا، سچن ٹنڈولکر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 34 ہزار 437 رنز بنائے۔جبکہ آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی رکی پوائنٹنگ نے 588 اننگز میں 25 ہزار رنز بنائے تھے۔یاد رہے کہ دسمبر 2020 میں ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑا تھا جس کے ساتھ وہ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 12ہزار رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔

error: Content is protected !!