چالیس سالہ انگلش فاسٹ بائولر ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ بولرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔نئی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔بھارت کے روی چندر ایشون ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے جبکہ پیٹ کمنز ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

 

آئی سی سی ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔دوسری جانب ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا پہلا اور اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر ہیں۔

error: Content is protected !!