قومی ویمنز بیس بال چیمپئن شپ‘خیبرپختونخوا کی ٹیم کے انتخاب اور تیاری کیلئے ٹریننگ کیمپ پشاور میں شروع

قومی ویمنز بیس بال چیمپئن شپ کی تیاریوں اور ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں گزشتہ روز خیبرپختونخوا ویمنز بیس بال ٹیم کا ٹریننگ کیمپ طہماس سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگیا اس موقع پر سپورٹس آرگنائزرز و پروموٹر وصال محمد خان‘ ڈی ایس او مس گل رخ‘ کوچز محمد عاصم‘ ثناء لیاقت‘عدنان شاہ‘ زعفران خان‘جائنٹ سیکرٹری ایسوسی ایشن کپتان آفریدی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘کیمپ آٹھ مارچ تک جاری رہے گا جبکہ صوبائی ویمنز بیس بال ٹیم قومی مقابلوں میں شرکت کے لئے نو مارچ کو اسلام آباد روانہ ہوگی

 

 

 

گزشتہ روز ٹرائلز میں تیس سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ان میں رامین‘ سعدیہ‘ سدرہ خٹک‘ ادینہ خان‘رقیہ‘ شوال عمر‘ ملائیکہ حسین‘ لیلیٰ‘ سنبل‘ سلمیٰ‘ سدرہ رحمان‘ کومل‘ مومنہ‘ آسیہ‘ فروا‘ آئمہ‘ ندا‘ کشف اور دیگر کھلاڑی شریک تھیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں پریکٹس کی کوچز نے ان کی بھرپور رہنمائی کی‘ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میل کوچ محمد عاصم اور ثناء لیاقت نے کہا کہ قومی مقابلوں کے لئے بہترین ٹیم تیار کی جارہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ خیبرپختونخوا کی ویمنز بیس بال ٹیم قومی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

تعارف: newseditor