پاکستان ویمنز لیگ کے نمائشی میچز کیلئے ایمازونز اور سپر ویمن کی ٹریننگ

پاکستان ویمنز لیگ کے نمائشی میچز کے لیے ایمازونز اور سپر ویمن کی کرکٹ ٹیموں کی  اسلام آباد کرکٹ کلب میں ٹریننگ۔

پاکستان ویمنز لیگ کے نمائشی میچز 8، 10 اور 11 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ٹیم ایمازونز کی قیادت بسمہ معروف کریں گی جبکہ سپر ویمن ٹیم کی کپتانی ندا ڈار کریں گی۔

سپر ویمن کی ٹیم میں شامل بنگلہ دیش کی جہاں آراء عالم نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا۔

تعارف: newseditor