خیبرپختونخوا اور پنجاب کے پہلوانوں کے درمیان 17 مارچ کو پشاور میں میدان سجے گا

 

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور صوبائی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب اور خیبر پختونخوا کے پہلوانوں کے درمیان مقابلے سترہ مارچ کو پیر بالا پشاور میں منعقد ہورہے ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی سیکرٹری سپورٹس کیپٹن(ر)مشتاق احمد‘ ڈی جی سپورٹس خالد خان‘ ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اللہ جان کی ہدایات کی روشنی میں یہ مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں جنہیں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس سپانسر کررہا ہے

 

 

 

ایونٹ میں تیس سے زائد کانٹے کے مقابلے منعقد ہو گے جس میں کے پی اور پنجاب کے نامور پہلوان شرکت کررہے ہیں ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری زاہد اللہ‘نعمت اللہ اور عنایت اللہ ہیں یہ پہلوان پاکستان کے لئے بے شمار قومی اور بین الاقوامی میڈل جیت چکے ہیں اس سلسلے میں زاہد پہلوان نے بھی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی سپورٹس کی جانب سے یہ بہترین اقدام ہے جس سے پنجاب اور کے پی کے پہلوانوں کو اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملیں گے اور اس کے ساتھ انہیں آگے جانے کے مواقع بھی ملیں گے اور وہ آنے والے مقابلوں کے لئے تیاری بھی کرسکیں گے

 

 

 

 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس قسم کے ایونٹس کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح حکومت اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہمیں سپورٹ کرے تو ہمارے پہلوان دنیا بھر کے تمام مقابلوں میں میڈل جیت کر ملک و قوم کانام پوری دنیا میں روشن کرسکتے ہیں اور ہمارے لئے مزید اعزازات لا سکتے ہیں۔

error: Content is protected !!