پشاور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈ ویمن ڈے کے مناسبت سے چارسدہ پیس کالج میں خواتین رسہ کشی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ریڈ سٹار نے گلیکسی سٹار کی ٹیم کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنی نام کرلی، مہمان خصوصی میڈم امبرین پرنسپل دی پیس گرلز کالج نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پروفیسر شمس المنیر، میڈم شیرین کوارڈینیٹر، سپورٹس انچارج میڈم نوشین،صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد، اعجاز محمد، عتیق الرحمان، عزیر محمد، محمد علی، اکرام اللہ سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں
صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے چارسدہ پیس کالج میں رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں آٹھ مختلف ٹیموں نے حصہ لیا جس کے پہلے سیمی فائنل میں ریڈ سٹار نے نارتھ سٹار کو تین صفر سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں گلیکسی سٹار نے بلیو سٹار کی ٹیم کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ فائنل میں ریڈ سٹار نے گلیکسی سٹار کی ٹیم کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر مہمان خصوصی امبرین نے صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان کا بہترین ایونٹ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کے مستقبل میں بھی اس قسم کے ایونٹس کے انعقاد کرینگے،