پاکستان جو جٹسو فیڈریشن-پی جے جے ایف کے جنرل سیکرٹری طارق علی نے کہا کہ 14ویں قومی جوجٹسو چیمپئن شپ 17 مارچ سے پشاور میں شروع ہوگی ”ہم جوجٹسوکے میدان میں ہمیشہ پاکستان کا پرچم بلند رکھنا چاہتے ہیں۔ امید ہے کہ یہ ایونٹ پاکستان کے لیے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد گر ھوگا۔
انہوں نے ایونٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ 30 کیٹیگریز میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان نیوی، واپڈا، پولیس سمیت تمام صوبے گلگت بلتستان اور اسلام آباد سمیت ملک کی ٹاپ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ”پاکستانی جوجٹسو کھلاڑی ایشین اور ورلڈ چیمپئن شپ سمیت بین الاقوامی ایونٹس میں مسلسل اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ملک کے لیے اعزازات جیت رہے ہیں۔ اس چیمپئن شپ کا انعقاد رواں سال کے بین الاقوامی مقابلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے جن میں چین میں ایشین گیمز اور ایشین بیچ گیمز، تھائی لینڈ میں ایشین مارشل آرٹس گیمز اور سعودی عرب میں ورلڈ کمبیٹ گیمز شامل ہیں۔ اس ایونٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو ان بڑے مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے مزید تربیت اور گرومنگ کے لیے لیا جائے گا۔
”گزشتہ ماہ، PJJF کی خواتین کی پاکستان کی ڈو ایونٹ چیمپین جوڑی اسرا وسیم اور کائنات عارف کی ایشین چیمپئن شپ 2023 بنکاک میں شرکت کی جس کا اہتمام جوجٹسو ایشین یونین نے کیا تھا۔ پاکستان ٹیم کی خواتین جوڑی نے سخت مقابلوں کے بعد ایونٹ میں سلور میڈل پاکستان کے نام کیا اور پاکستان جوجٹسو فیڈریشن نے ایشیا میں ڈو ایونٹ کی ٹاپ تیسری بہترین نیشنل فیڈریشین ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔