پنجاب نیٹ بال چیمپین شپ میں لاہور ریڈ نے مردوں اور فیصل آباد نے خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں تھے
جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالرحمن کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور اے گارڈن لاہور کے تعاون سے کھیلی گئی پنجاب نیٹ بال چیمپین شپ کے مردوں کے ایونٹ میں لاہور ریڈ نے کامیابی حاصل کی
جبکہ فیصل آباد اور لاہور بلیو کی ٹیموں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خواتین کے ایونٹ میں فیصل آباد کی ٹیم نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ لاہور اور سرگودھا کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔