وہاب ریاض نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا

معروف قومی کرکٹر وہاب ریاض نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا ہے، چارج سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزوہاب ریاض سے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی ملاقات ہوئی

ملاقات میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے مشیر برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب وہاب ریاض کو سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے امور بارے بریفنگ دی، اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز وہاب ریاض نے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے

نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سپورٹس کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے،سپورٹس زندگی میں ڈسپلن لاتی ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

 

سپورٹس کے فروغ کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ملاقات میں ڈائریکٹریوتھ افیئرز سید عمیر حسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد بھی موجودتھے ۔

error: Content is protected !!