ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن پشاور کے انتخابات میں کامیاب امیدوار کا اعلان کردیا گیا ۔ اصغرعلی خان صدر ، سید حنیف شاہ سیکرٹری اور راشد خان فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ پی سی بی کی نگرانی گزشتہ دنوں پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوئے تھے جس میں ڈسٹرکٹ پشاور کے رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں کے عہدیداروں نے بھر پور حصہ لیکر اپنا ووٹ کا استعمال کیا ۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا نے کامیاب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اصغرعلی خان پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ، سید حنیف شاہ اور راشد خان فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔
میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ وہ پشاور میں کرکٹ کے فروغ اور نئے باصلاحیت کرکٹرزکو سامنے لانے کیلئے بھر پور کوششیں کریں گے ۔ سیکرٹری سید حنیف شاہ نے کہا کہ انکی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو پالش کرکے کرکٹ کی بلندیوں تک پہنچایا جائے اور اللہ کے فضل سے اس مقصد میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں اور کئی کھلاڑیوں کو متعارف کرایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کلب کے علاوہ دوسری کلبوں میں زیر تربیت باصلاحیت کرکٹرز کے حقوق اور انہیں بہترین مقام دلانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو کو بروئے کار لائیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ بہترین کھلاڑی بننے کیلئے محنت درکارہوتی ہے جو دل سےکھیلے گا کامیابی ضرور ملے گی ۔ حنیف شاہ نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ آ گے بڑھنے کیلئے بھر پور محنت کریں جو محنت کرے اور دل لگی سے کھیلتے ہیں کامیابی ضرورملےگی ، کیونکہ اللہ کسی کامحنت ضائع نہیں کرتا ۔ انکا کہنا تھاکہ سپانسرز کھلاڑیوں کی سپورٹ کے لئے انتہائی ضروری ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ کرکٹرز کیلئے بڑے سپانسرز تلاش کریں اسکے لئے تمام کرکٹ کلبوں کے عہدیداروں کو کرکٹ ایسوسی ایشن کا ساتھ دینا ہوگا ۔