جاپان نے تیسری مرتبہ ورلڈ بیس بال کلاسک ٹورنامنٹ جیت لیا

ورلڈ بیس بال کلاسک ٹورنامنٹ میں جاپان کی مینز ٹیم نے فائنل میچ میں میزبان امریکی ٹیم کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ورلڈ بیس بال کلاسک ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکا میں جاری تھے جس کے فائنل میچ میں جاپان کا مقابلہ دفاعی چیمپئن امریکا سے تھا تاہم امریکا کا ٹائٹل کے دفاع کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ۔

 

 

 

 

امریکی ریاست میامی کے لون ڈیپو پارک میں کھیلے گئے میگاا یونٹ کے فائنل میچ میں جاپان کی ٹیم نے میزبان اور دفاعی چیمپئن امریکا کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 2-3 سکور سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ جیت لیا بلکہ تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 

 

 

 

مونیتاکا موراکامی ، کازوما اوکاموٹو اور سپر اسٹار شوہی اوہتانی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ٹورنامنٹ میں کیوبا کی ٹیم نے تیسری جبکہ میکسیکن ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔اس سے قبل جاپان کی ٹیم نے 2006 اور 2009 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

error: Content is protected !!