میزان بینک نے جعفربرادرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر کارپوریٹ چیلنج کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ چیف آرگنائزر فہیم مختار بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر میں کرکٹ کے مقابلے ہونا بہت ضروری ہے، بطور آرگنائزر ٹیموں کو کرکٹ کا بہترین ماحول اور سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
فائنل میچ میں میزان بینک نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ محسن پرویز 43 رنز بناکر نمایاں رہے، رضوان اکرم نے 41 اور شان خان نے 25 رنز بنائے۔ عرفان ذوالفقار نے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں جعفر برادرز 152 رنز بناسکی۔ محمد سلمان 40 رنز بناکر نمایاں رہے، شان خان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا پویلن کی راہ دکھائی۔ شان خان آل رائونڈر کارکردگی دکھانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ڈیسکون کے رانا طاہر 372 رنز بناکر ٹورنامنٹ کے بہترین بٹیر،، نیٹسول کے محمد فیصل 12 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین بالر ،اے ایم ٹی کے علی بٹ بہترین وکٹ کیپر اور علی رضا بہترین فیلڈر قرار پائے۔ فائنل کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی دی گئی اورکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے