بنگلہ دیش کی پہلی بار کسی ٹیم کیخلاف 10 وکٹوں سے جیت

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے آئر لینڈ کو تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں دس وکٹوں سے شکست دے کر اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ سلہٹ میں کھیلا گیا جس میں مہمان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے محض 101 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ میزبان ٹیم نے ہدف 13.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

 

 

 

 

 

رپورٹس کے مطابق یہ ون ڈے کی تاریخ میں بنگلا دیش کی پہلی مرتبہ 10 وکٹوں سے کامیابی ہے، ساتھ ہی فاتح ٹیم نے سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کی ہے۔بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اس سے قبل کسی بھی ٹیم کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی نہیں سمیٹ سکی تھی۔

تعارف: newseditor