پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 26 اور 27 مارچ کو ہوگا، تمام میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے ، پاکستان کے کپتان شاداب خان اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

 

 

 

 

افغان کرکٹ بورڈ ( اے سی بی ) کے مطابق ٹرافی افغان فنِ ثقافت اور دستکاری کی بہترین مثال ہے جو کہ ہاتھ سے بنائے گئے قالین سے تیار کی گئی اور ہمارے شاندار افغان ورثے اور روایات کی عکاسی کرتی ہے۔دوسری جانب قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے سیریز میں کامیابی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز کے دوران بے خوف  ٹیم کو لیڈ کروں گا، افغانستان ٹیم کے کھلاڑی ہر لیگ میں کھیلتے ہیں اور امارات کی کنڈیشن میں وہ بہت خطرناک ٹیم ہے۔شاداب نے مزید کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کے کم بیک پر اور نوجوان کھلاڑیوں کے لئے پر جوش ہوں، رمضان میں فینز ٹیم کے لئے دعائیں کریں، ہم کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں۔

error: Content is protected !!