انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں مزید 7 میچز یکم اپریل کو کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں مزید 7 میچز یکم اپریل کو کھیلے جائیں گے۔پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں، ای پی لیگ میں یکم اپریل کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں بورن ماؤتھ کا مقابلہ فلہم کی ٹیم سے وائٹلٹی سٹیڈیم، بورنموتھ میں ہوگا، دوسرا میچ آرسنل اور لیڈز یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان ایمریٹس سٹیڈیم، لندن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

 

 

 

 

 

تیسرے میچ میں برینٹ فورڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں ایمیکس سٹیڈیم، برائٹن میں پنجہ آزمائی کریں گی،چوتھا میچ کرسٹل پیلس اور لیسٹرسٹی کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن کھیلا جائے گا،پانچواں میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور لیورپول کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، چھٹے میچ میں ناٹنگھم فاریسٹ اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں سٹی گراؤنڈ، ناٹنگھم شائرکے مقام پر مد مقابل ہوں گی جبکہ چیلسی اور آسٹن ولا کی ٹیمیں ساتویں میچ میں سٹامفورڈ برج، لندن میں نبردآزما ہوں گی۔

 

 

 

 

 

واضح رہے کہ ای پی ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 69 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 61 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 50 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے ۔

تعارف: newseditor