زمبابوے نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دیکر سیریز دو ایک سے جیت لی

 

زمبابوے نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں نیدرلینڈز کو سات وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے، ہرارے میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس نیدرلینڈز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، نیدرلینڈرز کی جانب سے میکس او ڈائوڈ نے 38، کولن ایکرمین نے 37 جبکہ کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے 34 رنز کی اننگز کھیلی

 

زمبابوے کی جانب سے سین ولیمز نے تین، سکندر رضا نے دو جبکہ تیندائی چاترا ، رچرڈ نگرووا، ویزلے اور بلیسنگ موزربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں زمبابوے کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوںکے نقصان پر41.4 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ سات وکٹوں کے فرق سے جیت لیا، ویزلے 50، گریک ارون 44، گیری بلانس 64 ناٹ آئوٹ، سین ولیمز 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نیدرلینڈز کی جانب سے شیراز احمد نے دو جبکہ فریڈ کلاسین نے ایک وکٹ حاصل کی، پلیئر آف دی میچ اور سیریز کا ایوارڈ سین ولیمز کو دیا گیا۔

error: Content is protected !!