نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 198 رنز کے بڑے فرق سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جو 49.3 اوورزمیں 274 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلین نے 51، راچن رویندرا نے 49 ، ڈیرل مچل نے 47 جبکہ گیلن فلپس نے 39 رنز سکور کئے، سری لنکا کی جانب سے کرونارتنے نے چار، کاسن راجھیتا اور لہوریو کمارا نے دو دو جبکہ دلشان مادھوشانکا اور دوسن شانکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
جواب میں سری لنکا کی ٹیم 19.5 اوورز میں صرف 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور میچ 198 رنز کے فرق سے ہار گئی، سری لنکا کی جانب سے انجیلیو میتھیوز اٹھارہ ، چمیکا کرونارتنے گیار اور لہویرو کمارا دس رنز بنا سکے، ان تین کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکا، نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینری شپلی نے پانچ جبکہ ڈیرل مچل اور بلیئر ٹیکنر نے دو دو وکٹیںحاصل کیں۔ ہینری شپلی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔