پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین اور ورلڈ چیمپیئن ہاکی لیجنڈ شہباز احمد سینئر نے لاہور قلندرز کے آفس میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، ثمین رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید سے ملاقات کی. اس موقع پر ہاکی لیجنڈ شہباز احمد سینئر نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے لاہور قلندرز کی مننیجمنٹ سے ملکر بہت خوشی ہوئی.
پچھلے دو تین سالوں سے لاہور قلندرز کرکٹ کے فروغ کیلئے پورے ملک میں جو کام کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے. فین فالوئنگ بڑھ گئی ہے. نئے بچوں کو آگے لیکر آئے ہیں میں سمجھتا ہوں انکی دعاؤں سے لاہور قلندرز پی ایس ایل چیمپیئن بنی ہے.انہوں نے کہا کہ ہمارے اسکول کالجز میں اب ہاکی نہیں رہی۔
اگر لاہور قلندرز کی شراکت سے ہاکی کی ترقی و ترویج کیلئے ہم کام کریں ہاکی برانڈ بن سکتا ہے. اگر ہم ہالینڈ کی مثال لیں تو وہاں فیملی کا کوئی ایک ممبر ہاکی ضرور کھیلتا ہے. جب تعداد زیادہ ہوگی تو کوالٹی آرام سے آگے آسکتی ہے. پاکستان ہاکی موجودہ صورتحال میں لاہور قلندرز کی جانب سے ہاکی کو سپورٹ سودمند ثابت ہوگی. لاہور قلندرز کی منیجمنٹ نے آفس آمد پر شکریہ کا اظہار کہا اور ہاکی کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم کیا.