افواہیں پھیلانے والوں کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔ نجم سیٹھی

 

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی  نجم سیٹھی  نے بابراعظم کو یقین دہانی کرائی تھی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے وہی کپتان ہوں گے۔ 

اس بات کا انکشاف نجم سیٹحی نے اپنی ٹویٹ میں کیا۔

اپنی  ٹویٹ میں چیئرمین  پی سی بی نے لکھا کہ آج بابراعظم مجھ سے ملنے آئے تھے۔ میں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں وہی قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

 

نجم سیٹھی نے مزید لکھا کہ پھر پی سی بی  نے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اب افواہیں پھیلانے والوں کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔

 

 

تعارف: News Editor