نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ سری لنکا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا، 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم 19 اوورز میں 141 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
سری لنکا کی جانب سے کوشال پریرا نے 35 اور دھنن جایا ڈی سلوا نے 37 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے فاسٹ بولر ایڈم ملن نے 26 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ نے 32 گیندیں پہلے ہدف ایک وکٹ پر پورا کر لیا، نیوزی لینڈ نے 14.4 اوورز میں ایک وکٹ پر 146 رنز بنائے۔
ٹم سیفرٹ 79 اور ٹام لیتھم 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔