سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ کا نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے ایوب سپورٹس کمپلیکس کا دورہ
اپریل کے آخر تک تمام وینیوز پر تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوجاۓ گا سیکرٹری کھیل
کوٸٹہ (رپورٹ مہک شاہد) سیکرٹری کھیل بلوچستان محمد اسحاق جمالی نے کہا ہے کہ 34ویں نیشنل گیمز کی تیاریاں کوٸٹہ میں زور و شور سے جاری ہے، دو دہائی کے بعد بلوچستان کو نیشنل گیمز کی میزبانی کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے کوشش یہی ہے کہ مہمان نوازی میں کوٸی کمی نہ رہے تمام وینیوز
پر تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جو کہ اپریل کے آخر تک مکمل ہوجاۓ گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ کے ہمراہ ایوب سپورٹس کمپليکس میں تمام وینیوز کا دورہ کرتے ہوۓ صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ کوئٹہ سید رضا علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹیز کامران
خورشيد ،ایس ڈی او محبوب احمد، ایس ڈی او محمد شاکر، بلوچستان والی بال ایسوسی ایشن کے صدر بلال اشرف، سلام خان و دیگر موجود تھے، انہوں نے فٹبال گراؤنڈ، پی ایس بی جمنازیم، ٹیبل ٹینس ہال، تھروبال گراؤنڈ سمیت تمام وینیوز کا دورہ کیا اور جاری کام پر اطمينان کا اظہار کیا سیکرٹری کھیل نے کہا کہ
ہمارا ہدف ہے کہ مٸی کے شروع ہونے سے پہلے تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوجاۓ ہم پرجوش ہیں اور اس لمحے کا انتظار کر رہے ہیں جب بلوچستان میں 19 سال کے بعد نیشنل گیمز کا باقاعدہ آغاز ہوگا، انہوں نے
مزید کہا بلوچستان ایک پرامن صوبہ ہے یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں کوشش کریں گے کہ دوسرے صوبوں سے آٸی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی مہمان نوازی میں کوٸی کمی نہ رہے نیشنل گیمز کا شیڈول بھی اسطرح
سے ترتيب دیا گیا ہے کہ کچھ کھیلوں کے مقابلے افتتاحی تقریب سے پہلے ہے اور کچھ مقابلے بعد میں رکھے گٸے ہے تاکہ تمام کھیلوں کے مقابلوں کے دوران ٹیموں کو بہترین سہوليات فراہم کی جاسکے