چھوٹا قد…. بڑا کارنامہ
رنکو سنگھ… تحریر خالد نیازی
آجکل سوشل میڈیا پر جو نام سب سے زیادہ "ٹرینڈنگ” پر ھے…. وہ رنکو سنگھ ھے جس نے گزشتہ دنوں انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں کلکتہ نائٹ رائڈرز کی طرف سے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس نے پوری دنیا کے کرکٹ شائقین کو حیرت میں ڈال دیا…. ھر کوئی اس کے لئے تالی بجانے پر مجبور ھو گیا….
جی ھاں میچ کے آخری اوور میں کلکتہ کو جیت کے لئے 29 رنز درکار تھے گجرات کی فتح یقینی تھی لیکن نان سٹرائنگ اینڈ پہ کھڑا ایک نسبتآ کم مشہور کھلاڑی دل میں سوچ رھا تھا کہ وہ یہ میچ جیت سکتا ھے کیوںکہ وہ پچھلے ایک میچ میں ایسی اننگ کھیل چکا تھا اور اس کی ٹیم مینجمینٹ اس پر بھروسہ بھی بہت رکھتی تھی…. ٹیم مینجر یش گوپال تو کچھ دن پہلے انسٹا گرام پہ لکھ چکا تھا کہ رنکو سنگھ ایک مہان کھلاڑی ھے….. اس فقرے کا اس پر قرض تھا جو چکانے کا وقت آگیا تھا..
اوور کی پہلی گیند پر سنگل رن ھوا …تو رنکو سٹرائک پر آیا اس کو آخری 5 گیندوں پر 28 رنز بنانے کا انتہائی مشکل چیلنج درپیش تھا …..
پھر دنیا نے وہ نظارہ دیکھا جو اس سے پہلے نہ دیکھا نہ سنا… گو 6 گیندوں پر 6 چھکے بھی لگ چکے ھیں لیکن میچ کے آخری اوور میں ھدف کے تعاقب میں 5 گیندوں پر 5 چھکے لگا کر رنکو سنگھ نے گجرات کے منہ سے فتح چھین لی.. یہ بلا شبہ ایسا کارنامہ ھے جس کو مستقبل میں دیر تک یاد کیا جاتا رھے گا…
یہ رنکو سنگھ کون ھے؟ آئیے جانتے ھیں……
25 سالہ رنکو کا تعلق اتر پردیش کے شہر علی گڑھ کے ایک بہت غریب خاندان سے ھے 5 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر…. والد محنت کش آدمی تھا جو گیس سلنڈروں کی سپلائی کا کام کرتا تھا…..بڑا
بھائی آٹو رکشہ چلاتاتھا لیکن اس کو کرکٹ کا جنون تھا…. غربت کی وجہ سے والد نے ڈانٹ ڈپٹ کر کے اسکو کسی جگہ صفائی ستھرائی کے کام پر لگوادیا…. کیونکہ اس کی تعلیم میٹرک بھی نہیں تھی…. والدہ کی منت سماجت کر کے نوکری چھوڑی اور انڈر 19 کھیلنے دھلی گیا ….وھاں سے انعام میں موٹر
سائیکل جیت کر والد کو تحفہ میں دی… نتیجہ یہ کہ اس کو کرکٹ کھیلنے کا گرین سگنل مل گیا…. 8 سال
پہلے آئی پی ایل کے لئے اسے پنجاب نے 10 لاکھ میں خریدا تو پورا گھر خوشی سے نہال ھو گیا…….. خوش قسمتی کہ اگلے سیزن” کلکتہ نائٹ رائڈرز” نے اسے 80 لاکھ میں بک کیا ….تو سارے خاندان کے دن پھر گئے…. رواں سیزن اس کا کلکتہ سے مسلسل ساتواں سیزن ھے…
قد چھوٹا ھے تو کیا ھوا؟ حوصلہ بلند ھونا چاھئے جو اس نے اپنے پہاڑ جیسے عزائم اور انتھک محنت سے ٹابت کیا. اور آج وہ اپنے "باس” شاہ رخ خان اور پورے بھارت کی آنکھ کا تارہ ھے….