چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر صدارت نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کے لیے سیکیورٹی پلان

 

چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر صدارت نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورے کے لیے سیکیورٹی پلان اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد، پی سی بی حکام اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سے 29 اپریل کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ون ڈے میچ کھیلے گی۔

 

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورے کے لیے کیے گئے خصوصی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دیگر محکموں کے افسران نے بھی اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے انتظامات کے حوالے سے چیئرمین کو بریفنگ دی۔

 

اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی کہ دورے کے دوران ٹیموں کے روٹ پر سی سی ٹی وی کے ذریعے نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پورے روٹ پر سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اس کے علاوہ تمام محکموں کو ایک دوسرے سے چوبیس گھنٹے رابطے میں رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں

 

تعارف: News Editor