بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ جے شاہ نے کہا ہے کہ وہ ایشیاکپ کے مقام پر شریک ممالک کی ٹیموں سے جواب کا انتظار کررہے ہیں، جس کے بعد حتمی طور پر ایشیاکپ کا مقام طے کیا جائے گا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے ایک بار پھر پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جس سے ایشیا کپ کے مقام پر مزید شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں
جے شاہ نے انکشاف کیا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے 26.2 ملین امریکی ڈالر کمائے ہیں، اضافی آمدنی پیدا کرنے کا ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔