مرحوم کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی 10ویں سب سے بڑی چوٹی اناپورنا کو بغیر آکسیجن سر کرلیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سیون سمیٹ ٹریک ٹیم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نیپال کی مشکل ترین چوٹیوں میں شامل اناپورنا کو ساجد سدپارہ بغیر آکسیجن کے سر کرلیا ہے، اناپورنا پہاڑ کی بلندی 8091 میٹر / 26545 فٹ ہے جبکہ یہ پہاڑ سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے۔
ساجد سدپارہ نے چوٹی سر کرنے کے بعد ٹوئٹ کیا کہ یہ ’’پاکستان کے لیے بہت بڑی کامیابی اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے‘‘۔
سال 2021 میں ساجد سدپارہ نے دوسری مرتبہ بغیر آکسیجن کے 8611 میٹر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کی تھی، وہ اس دوران اپنے مرحوم والد معروف کوہ پیما علی سدپارہ کا جسدخاکی ڈھونڈنے کی مہم پر تھے۔
15 April 2023
• Wake up Pakistan 🇵🇰!!!
•Sajid Ali Sadpara, a son of legend Ali Sadpara successful reached to the top of Mt. Annapurna this afternoon, unsupported and without using supplementary O2, as a part of @sst8848 Annapurna Exped.
• Congratulations @sajid_sadpara pic.twitter.com/9i4xOFsu73
— Chhang Dawa Sherpa (@ChhangDawa) April 15, 2023