فلڈ لائیٹس رمضان ہاکی لیگ الصغیر ہاکی کلب نے جیت لی .

فلڈ لائیٹس رمضان ہاکی لیگ الصغیر ہاکی کلب نے جیت لی

جے جے ہاکی اکیڈمی کو 3-1 گول سے شکست کا سامنا

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطیٰ کراچی طحہ سلیم نے انعامات تقسیم کئے

کراچی :الصغیر ہاکی کلب نے فلڈ لائیٹس رمضان ہاکی لیگ جیت لی، جے جے ہاکی اکیڈمی کو دلچسپ معارکے میں 1 کے مقابلے 3 گول سے شکست دیکر چیمپئن بنے کا اعزاز حاصل کیا، فاتح ٹیم کے گول محمد بلاول، علی عباس اور حذیفہ شاہد نے اسکور کئے، حریف ٹیم کو گول مرتضیٰ نے بنایا

گزشتہ شب الصغیر ہاکی اسٹیڈیم نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں کھیلے گئے فائنل کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطیٰ طحہ سلیم تھے اس موقع پر مہمان خصوصی نے الصغیر ہاکی کلب کو فلڈ لائیٹس رمضان لیگ جیتنے پر مبارکباد دی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نارتھ کراچی اکیڈمی اور الصغیر ہاکی کلب کی کوششوں سے یہ ویران گرائونڈ اب جگمگانے لگا ہے نارتھ کراچی میں ہاکی کو فروغ دینے میں ان لوگوں کا بڑا کردار ہے، فلڈ لائیٹس کی سہولت میسر آنے کے بعد اب یہاں رات میں بھی میچز کا انعقاد ہورہا ہے،ڈپٹی کمشنر نے گرائونڈ میں گراس لگانے سمیت تزئین و آرائش کا کام کرانے کی فوری طور پر ہدایات بھی جاری کیں

نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کے روح رواں ممبر صوبائی اسمبلی وسیم قریشی نے ہاکی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے کام کے اعلان پر مہمان خصوصی کا شکریہ اداء کیا انہوں نے کہا کہ ان ہی کی بدولت اسٹیڈیم می‌ فلڈلائیٹس نصب ہوئیں جسکا فائدہ براہ راست کھلاڑیوں کو ہوا بہت جلد ڈی سی سینٹرل کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی ہوگا

نارتھ کراچی انڈسٹریز ایسوسی ایشن (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز نے کہا کہ نارتھ کراچی میں قومی کھیل کے فروغ پر انہیں بے حد خوشی ہے وہ چاہتے ہیں کہ نیو کراچی اور نارتھ کراچی سے ہاکی کا مزید نیا ٹیلنٹ سامنے آئے انہوں نے رواں سال جون میں لگنے والے سمر کیمپ کو مکمل اسپانسر کرنے کا اعلان کیا، الصغیر ہاکی کلب کے سینیئر کھلاڑی اور نکاٹی کے نائب صدر نعیم حیدر نے کہا کہ مہمان خصوصی طحہ سلیم اور فیصل معیز کا شکریہ اداء کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انکا تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا

آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن جاوید علی میمن، ڈی جی پارکس اینڈ ری کریشن کے ایم سی جنید اللہ خان، اولمپیئن قمر ابراہیم، محمد علی خان،ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی ندیم خان، الصغیر ہاکی کلب کے سیکریٹری سید صغیر حسین، صدر عظمت پاشا، سابق کوچ قومی فٹبال ٹیم ناصر اسماعیل، مسرور جاوید، سمیع اللہ خان، کامران اطہر، واحد حسین، علی احمد جعفری، اطہر، ناصر علی، امتیاز الحسن، پروفیسر رائو جاوید اقبال، کامران نسیم، عابد خلیل، مبشر مختار، زاہد غفار ،راحیل لالا، جنید اسلم، فہد خان، عارف حنیف ، عمران محمود ، محمد حفیظ، ڈاکٹر ثمرالاسلام اور دیگر بھی موجود تھے..

تعارف: News Editor