بھارت کے سابق کرکٹر اور کوچ پراوین ہنگنیکر کی گاڑی خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی۔

 

بھارت کے سابق کرکٹر اور کوچ پراوین ہنگنیکر کی گاڑی خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی۔

 

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پراوین ہنگنیکر اپنی اہلیہ کے ساتھ ریاست مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں سمردھی ایکسپریس وے پر سفر کر رہے تھے۔

پراوین ہنگنیکر اور ان کی اہلیہ پونے میں اپنے بیٹے سے ملنے کے بعد ناگپور جا رہے تھے کہ سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی۔

سابق کرکٹر کی اہلیہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ وہ شدید زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔

 

تعارف: News Editor