کرکٹ

بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے۔  نجم سیٹھی

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی بہترین ہے بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے۔ 

 

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے مکی آرتھر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہا جارہ ہے کہ ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلیں اور پاکستان ورلڈ کپ بھارت کھیلنے جائے، برف بھارت کی طرف سے بھی پگھلنی چاہیے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ اب پاکستان نہ آنے کی بھارت کے پاس کیا وجہ ہے، بی سی سی آئی کہتی ہے پاکستان جاکر کھیلنے کی حکومت کی طرف سے اجازت نہیں، ورلڈ کپ کے آنے تک ہماری حکومت کا کیا موقف ہوگا ابھی معلوم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارا موقف یہی ہے بھارت پاکستان آئے اور پاکستان بھارت جاکر کھیلے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ کرکٹ دن بہ دن ایڈوانس ہورہی ہے۔ ڈپارٹمنٹ کرکٹ پاکستان میں ستمبر تک واپس آجائے گی

 

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!