انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس 2022 کے بھی وزڈن کرکٹر قرار پائے ہیں انہوں نے 4 سالوں میں تیسری بار وزڈن لیڈنگ مینز کرکٹر کا اعزاز اپن
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے اسٹار آلے نام کیا ہے۔
راؤنڈر اور ٹسیٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کو سال 2022 کا وزڈن کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔ انہوں نے چار سالوإ میں تیسری بار یہ اعزاز پایا ہے اور انہیں یہ اعزاز گزشتہ سال انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے لیے شاندار کپتانی اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں میچ وننگ کارکردگی دکھانے پر دیا گیا ہے۔
وزڈن کے ایڈیٹر لارنس بوتھ کا کہنا تھا کہ 2022 میں اس اعزاز کے لیے بین اسٹوکس کے علاوہ کسی اور کرکٹر کا سوچنا مشکل ہے جس نے اپنی ٹیم کی قسمت اچانک بدل دی۔ جب بین سٹوکس نے ٹیسٹ ٹیم
کی کپتانی سنبھالی تو انگلینڈ اپنے گزشتہ 17 میچز میں سے صرف ایک ہی جیت پایا تھا۔ لیکن اس کے بعد وہ پاکستان میں تین صفر سے ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی اور انہوں نے 10 میں سے نو میچز جیتے۔ وہ بے مثال انداز اور جوش سے کھیلے۔
آل راؤنڈر انگلینڈ کے ٹیسٹ ٹیم کے کوچ برینڈن میکولم کے ساتھ وزڈن کے 160 ویں ایڈیشن کے کور کی زینت بنے ہیں۔ وہ اس سے قبل 2019 اور 2020 میں یہ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔
اسٹوکس نے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بننے کے بعد سے اب تک 12 میں سے 10 میچ جیتے ہیں۔ ان کی جارحانہ حکمت عملی نے ٹیم میں نئی روح پھونک دی ہے۔ انہوں نے وائٹ بال میں بھی عمدہ
کارکردگی دکھائی اور گزشتہ برس نومبر میں ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف ان کی نصف سینچری نے انگلینڈ کے ٹرافی جیتنے میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔
انگلینڈ کے ہی بیٹر جونی بیئرسٹو کو وزڈن کی جانب سے ایجبسٹن میں انڈیا کے خلاف 2 سینچریاں بنانے پر ٹیسٹ میچز میں بہترین انفرادی کارکردگی کا ایوارڈ ملا۔ آسٹریلیا کی بیتھ مونی نے دوسری بار دنیا کی
صف اول کی خواتین کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ دنیا کے ٹاپ ٹی20 کرکٹر کا ایوارڈ انڈیا کے سوریا کمار یادو کے نام رہا۔