راولپنڈی میچز کے لیے انتظامیہ نے اسلام آباد کے اسپتالوں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا۔

 

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کیلئے راولپنڈی پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق آرپی او راولپنڈی رینج سیدخرم علی سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ میچز کیلئے 5500 سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

ٹریفک انتظامات کیلئے 370 سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔ کرکٹ ٹیموں کےروٹ پرسی سی ٹی وی کیمروں کےذریعےمانیٹرنگ کی جائے گی۔

روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہرنشانہ باز کمانڈوز کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ کرکٹ اسٹیڈیم، گرد و نواح میں ایلیٹ کمانڈوز، ڈولفن، ضلعی پولیس کی ٹیمیں گشت کریں گی۔

شائقین کرکٹ مخصوص راستے سے مکمل چیکنگ کے بعد اسٹیڈیم داخل ہوسکیں گے۔

راولپنڈی میچز کے لیے انتظامیہ نے اسلام آباد کے اسپتالوں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے پمز اور پولی کلینک کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ پمز اور پولی کلینک سے 2، 2 ایمبولینس بھی مانگی گئی ہیں۔

 

error: Content is protected !!