بچوں کے "مہربان”
اعجاز کی ناگہانی موت (شہادت)…
تحریر خالد نیازی
زندگی دنیا کی سب سے بےوفا ….اور موت سب سے بڑی حقیقت ھے…. رمضان المبارک کی 29 ویں شب راولپنڈی انڈر 16 کے کوچ اعجاز مہربان اپنے کام کی جگہ پر ھی افسوسناک واقعے میں جان کی بازی ھار گئے …..انا للہ وانا الیہ راجعون.
ایبٹ آباد کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ اعجاز مہربان کی فیملی راولپنڈی میں مقیم ھے…. تعلیم کے ساتھ ساتھ کرکٹ سے عشق تھا…. ایم اے پاس تھے CMH میں اچھی جاب تھی….. لیکن کرکٹ اوڑنا بچھونا تھی…. بڑی کرکٹ تو نہ کھیل سکے لیکن کرکٹ کو چھوڑنے پر آمادہ نہ تھے .. پی سی بی اور چند دوسری جگہوں سے کوچنگ کورسز کئے…. اس لئے کرکٹ میں ھی زیادہ ٹائم گزرتا…….
ان کے Mentor لیول 4 ماسٹر کوچ صبیح اظہر نے 3 سال قبل جب ایوب نیشنل پارک میں اپنی اکیڈمی قائم کی تو اعجاز اسوقت سے ان کے ساتھ تھا….بہت ھنس مکھ اور محنتی انسان تھا اس لئے بچوں اور دوستوں میں بہت مقبول تھا …اس کے ایک دوست کے بقول کل کی سحری اس نے انکے ساتھ کی ….شام کو وہ راولپنڈی اسٹیڈیم گیا جہاں وہ آج کے پاکستان – نیوزی لینڈ میچ کے لئے Ball pickers بچوں
کا انچارج تھا… سب معاملات دیکھنے کے بعد وہ SACA آیا.. جہاں پر آجکل رمضان کی وجہ سے رات کے اوقات میں انڈور ھال میں بچوں کی تربیت ھو رھی تھی… پنڈی میں کل بارش ھوئی تھی اس لئے اکیڈمی کی چھت کہیں سے ٹپک رھی تھی …کچھ لوگوں کے ساتھ دیکھنے کے لئے اوپر گیا…. دیکھا کہ چھت پانی سے بھری ھوئی تھی ….پرنالہ کھولنے کی کوشش کی تو چھت کا ایک حصہ اچانک گر گیا …اور
اعجاز اس کی لپیٹ میں آگیا ….کافی کوشش کے بعد ملبہ ھٹایا گیا لیکن اعجاز کو بچایا نہ جا سکا…. بہت سے لوگ اور بچے موجود تھے خدا نخواستہ اس سے زیادہ نقصان بھی ھو سکتا تھا…. لیکن اللہ نے قربانی بچوں کے مقبول اور بہترین استاد کی قبول کی…
پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی… والدین کا سہارا, اپنی 2 سال کی بیٹی اور 5 ماہ کے بیٹے کو بے سہارا چھوڑ گیا…..اللہ تعالی غمزدہ خاندان کو صبر عطا کرے اور مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے…