پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں احسان اللہ کو پلیئنگ الیون سے باہر کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
شارجہ میں افغانستان کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں گیند بازی کے ساتھ اپنی شاندار کارکردگی کو دنیا کے سامنے پیش کرنے والے باولراحسان اللہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئنگ الیون کا
حصہ نہ بنانے پر شاہد آفریدی نے پی سی بی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ احسان اللہ نے افغانستان سیریز میں غیرمعمولی باولنگ کی، انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئنگ الیون سے باہر کرنا بلا جواز ہے۔