پشاور سپورٹس کمپلیکس کی انتظامیہ نے عید سے قبل عیدی جیل سپرنٹنڈنٹ کیلئے ہونیوالے ٹیسٹ میں حاصل کی
امیدواروں سے پچاس روپے فی امیدوار وصول کئے، کوئی رسید بھی نہیں، ایک ملازم کے بیٹے کو دیہاڑی پر بھی لگوایا، رپورٹ
پشاور..پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جیل سپرنٹنڈنٹ کیلئے ہونیوالے جسمانی ٹیسٹ سپورٹس کمپلیکس کے بعض ملازمین کیلئے عیدی بنانے کا موقع مل گیا جبکہ انتظامیہ نے دیہاڑی پر ایک ملازم کے
جواں سال بیٹے کو بھی دو ہفتے کیلئے دوران ٹیسٹ رکھ لیا جو سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں آنیوالے امیدواروں سے ان کے موبائل فون و دیگر سامان لیکر رکھ دیتا تھا اور بعد میں انہیں واپس کرنے پر ان سے پچاس روپے
وصولی کرتا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے متعدد آسامیوں کیلئے بیشتر جسمانی ٹیسٹ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہوتے ہیں اور جیل سپرنٹنڈنٹ کیلئے کی جانیوالی جسمانی ٹیسٹ کا سلسلہ
بھی گذشتہ تین ہفتوں سے جاری تھا جس پر انتظامیہ نے انہیں جگہ فراہم کردی تھی تاہم جیل سپرنٹنڈنٹ کی خالی آسامی کیلئے آنیوالے امیدواروں سے موبائل فون و دیگر سامان رکھنے کے عوض
متعدد اہلکار سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے تعینات کئے گئے تھے جبکہ ایک دیہاڑی دار بھی لایا گیا تھا جو امیدواروں سے موبائل فون اور دیگر سامان رکھ لیتا اور جسمانی ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد یہ سامان واپس
کرنے کے عوض پچاس روپے وصول کرتے، جس کی کوئی رسید بھی نہیں تھی اسی باعث تین ہفتوں میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی انتظامیہ نے غیر محسوس طریقے سے اچھی خاصی کمائی کی اور اپنی عیدی
عید سے قبل وصول کی، واضح رہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کیلئے ہونیوالا ٹیسٹ بھی منسوخ ہوگیا ہے اور اب امکان ہے کہ اگلے ماہ یہ ٹیسٹ دوبارہ ہونگے جس پر سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی انتظامیہ کی اچھی خاصی کمائی ہوگی.