آئی پی ایل کی معروف فرنچائز رائل چیلنجر بنگلور نے ویرات کوہلی کی مضحکہ خیز ویڈیو شیئر کردی۔ 

 

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز رائل چیلنجر بنگلور نے ویرات کوہلی کی مضحکہ خیز ویڈیو شیئر کردی۔ 

 

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر رائل چیلنجر بنگلور کی جانب سے ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ انکھوں پر پٹی باندھ کر کچھ کھلاڑیوں کو اندازے سے پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

کوہلی نے فرنچائز کی وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک کو پہچان کر چیلنج کا آغاز کیا، جس کے بعد انہوں نے فاسٹ بولر محمد سراج سراج گھڑی جبکہ کپتان فاف ڈو پلیسی کو ٹیٹوز کے ذریعے صحیح پہچانا تاہم وہ انڈین فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھتری نہ پہنچان سکے اور ہار مان لی

 

اس موقع پر انڈین فٹبال ٹیم کے کپتان کو کوہلی نے فرنچائز کی ٹی شرٹ پیش کی، رائل چیلنجر بنگلور آئی پی ایل 2023 میں اب تک 6 میچ کھیلے ہیں، جس میں 3 جیت درج کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

 

 

تعارف: News Editor