لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کئے نئے ٹرف کو چیک کرنے کیلئے کمیٹی اگلے ہفتے پشاور آئیگی
پانچ رکنی کمیٹی میں چار پی ایس بی کے ملازمین جبکہ ایک صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ ہیں، رپورٹ
پشاور.. پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں نئے بچھائے جانیوالے آسٹرو ٹرف کو چیک کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی کی آمد اگلے ہفتے متوقع ہے، یہ کمیٹی جس
میں چار پی ایس بی کے ممبران شامل ہیں جبکہ پانچویں ممبر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ ہے یہ پانچ رکنی کمیٹی پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں دسمبر 2022 میں بچھائے
جانیوالے آسٹرو ٹرف کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پی ایس بی کو جمع کروائیں گے. صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کو بھی اس ٹرف پر اعتراضات ہے کیونکہ چار ماہ کے اندر ہی اس گراؤنڈ پر جھریاں بننا
شروع ہوگئی ہیں جبکہ گول پوسٹ کے پیچھے لگائی جانیوالی جالی بھی ہاکی کا بال لگنے کے باعث خراب ہونا شروع ہوگئی ہیں، اسی طرح ٹرف کا بیس بھی بعض جگہوں پر مکمل طور پر بیٹھ گیا ہے جبکہ
ٹرف بھی اٹھنا شروع ہوگیا ہے ٹرف کے لئے بچھائے گئے لوہے کے پائپ کی جگہ پلاسٹک کے پائپ لگائے گئے ہیں جو زیادہ پریشر کا پانی برداشت نہیں کرسکتے، اسی طرح پانی کیلئے استعمال ہونیوالے سپرنکلز
بھی خراب ہیں، جن میں کچھ ریپئیر کرکے لگا دئیے گئے جبکہ بعض سے رنگ اتر گئے ہیں اور ابھی کنٹریکٹر اس کی ادائیگی لینے کیلئے کوشاں ہے تاہم اس پر اعتراضات کے باعث پاکستان سپورٹس بورڈ ہیڈکوارٹر
اسلام آباد نے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی جو اپنی رپورٹ مرتب کرے گی تاہم رمضان المبارک کی وجہ سے پانچ رکنی کمیٹی نے اس جگہ کا دورہ نہیں کیا اور اب عید کی چھٹیوں کے خاتمے کے بعد اگلے ہفتے اس ٹرف کو چیک کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کرے گی.