صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے ٹرف حوالگی کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے ابھی تک رپورٹ نہیں دی

 

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے ٹرف حوالگی کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے ابھی تک رپورٹ نہیں دی
خاتون ممبر نے نے ٹرف کے رنکلز کے حوالے سے اپنے اعتراضات ڈی جی سپورٹس کو جمع کروائے ہیں،ذرائع 

 

پشاور…صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے لالہ ایوب ہاکی آسٹرو ٹرف کی حوالگی کیلئے بنائے جانیوالی کمیٹی نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جبکہ ایک خاتون ممبر نے بھی لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں نئے بچھائے جانیوالے آسٹرو ٹرف پر رنکلز کے حوالے سے اعتراضات کئے ہیں اور اس بارے میں ڈائریکٹر

جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ کے دفتر میں جمع کردی گئی ہیں. ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواہ خالد خان نے پی ایس بی کی جانب سے نئے بنائے جانیوالے آسٹرو ٹرف کی حوالگی کیلئے کمیٹی بنائی ہے

جس کی نگرانی انجنیئرنگ ونگ کے ڈائریکٹر کررہے ہیں جنہوں نے رمضان المبارک سے قبل لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں نئے بچھانیوالے ٹرف کا دورہ بھی کیا تھا،جبکہ حوالگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا تھا

کہ ان کا کام حوالگی کے حوالے سے کاغذات چیک کرنا ہے، میٹریل چیک کرنا ان کا کام نہیں اور کوالٹی اور کوانٹٹی کو چیک کرنا ان کا اختیار نہیں تاہم ابھی تک انہوں نے اس کی حوالگی سے متعلق رپورٹ جمع

نہیں کروائی، نہ ہی یہ ظاہر کیا کہ یہ گراؤنڈ صوبائی حکومت کے حوالے کی گئی ہیں یا نہیں اس بارے میں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ مکمل طور پر خاموش ہیں.

 

error: Content is protected !!