پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل جمعرات 27 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا .

 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل جمعرات 27 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔ 

 

شیڈول کے مطابق ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 27 اپریل سے شروع ہو گی اس ضمن میں دونوں ٹیمیں آج بدھ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چار سے سات بجے تک پریکٹس کریں گی۔

شیڈول کے مطابق سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل، تیسرا میچ 3 مئی، چوتھا میچ 5 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے پہلے دو میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ آخری تین میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

 

تعارف: News Editor