کیپٹن معیز سمر ہاکی کیمپ کا شاندار انعقاد کیاجائے گا. نعیم حیدر
جون جولائی میں شیڈول کیمپ میں اولمپئنز اور انٹر نیشنل کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے
تمام اخراجات نارتھ کراچی ٹریڈ انڈسٹری برداشت کرے گی،عید ملن پارٹی کے موقع پر اعلان
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)الصغیر ہاکی کلب اور نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے کیپٹن معیزاحمد خان کے نام سے سمر ہاکی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اولمپئنز
اورانٹر نیشنل کھلاڑی اور کوچز نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے،اس بات کا اعلان نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کے صدر اور نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر نعیم حیدر نے الصغیر ہاکی کلب اور نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کے تحت منعقدہ عید ملن پارٹی میں خطاب کرتے ہوئے کیاجس
کی صدارت صغیر حسین نے کی تھی،اس موقع پر انٹر نیشنل مبشر مختار،عظمت پاشا،عابد خلیل،مسرور جاوید،ڈاکٹر ثمرالاسلام،عبدالواحد،کامران اطہر،زاہد غفار،جنید اسلم،غضنفر غزالی،کامران نسیم،فہد
خان،عمران محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھاکہ نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی اور الصغیر ہاکی کلب گراس روٹ لیول پر ہاکی کی خدمت کر رہے ہیں،ان کی کاوشوں سے میں بہت متاثر ہوا ہوں،مجھے یہ
اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امسال جون جولائی میں سمر کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جس کے تمام اخراجات نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری برداشت کرے گی،کیمپ میں شریک
کھلاڑیوں کو کٹس،ہاکی اسٹکس،گیندیں اور بھرپور ریفریشمنٹ دیا جائے گا جبکہ یہاں آنے والے کوچز کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،ہماری کوشش ہوگی کہ یہ سمر کمپ نا صرف کراچی بلکہ پاکستان
میں اپنی نوعیت کا ایک منفر د سمر کیمپ ہوجس کی مثال دی جا سکے،ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب کراچی سے بھی ہاکی کا نوجوان ٹیلنٹ سامنے آئے گا،اس موقع پر الصغیر ہاکی کلب کے جملہ عہدے داروں نے اس سمر کیمپ کے لئے اپنی تجاویز بھی دیں۔