لالا ایوب ہاکی اسٹڈیم پشاور کو انٹرنیشنل معیار کا بنایا جائیگا ،سید عاقل شاہ

لالا ایوب ہاکی اسٹڈیم پشاور کو انٹرل نیشنل معیار کا بنایا جائیگا ،سید عاقل شاہ

 

پشاور (سپورٹس رپورٹر)لالا ایوب ہاکی اسٹڈیم پشاور کو انٹرل نیشنل معیار کا بنایا جائیگا ،جس میں بین الاقوامی میچز کیلئے تمام ترسہولیات میئسر ہونگی ،ان خیا لات کا اظہار اولمپک ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر سید عاقل شاہ نے خیبر پختونخوا میں ہاکی ٹیم کے سلیکشن کے موقع پر کیا

،انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا خالد خان کوئٹہ میں ہونے والی نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخوا دستے کی قیادت کرینگے ،اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہار جیت

کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن ہمیں جیت کا جذبہ لیکر میدان میں اترنا پڑیگا ،کھیلوں کے میدان میں خیبر پختونخوا میں بڑی ٹینلٹ موجود ہے اس کیلئے کھیلوں کے میدان میں کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے

لئے مزید کوشش کرینگے ،انشاء اللہ دوبارہ موقع ملا تو خیبر پختونخوا کے تمام کھیلوں کے میدانوں مزید اپ گریڈ کرینگے،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا خالد خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشن عزیزاللہ

خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن سید جعفر شاہ،ہاکی ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین سعید خان ،صدر ظاہر شاہ اور سیکرٹری ہدایت اللہ بھی موجود تھے ،بعد ازاں نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخوا ہاکی

ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد ٹرائل کا آغاز ہوگیا جس میں صوبے بھر کے چالیس سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،ٹرائلز کے بعد 18 رکنی ٹیم کی سلیکشن کی جائیگی ۔نیشنل گیمز میں خیبر

پختونخوا کی نمائندگی کرنے کیلئے ہاکی ٹیم کے ساتھ ایسوسی ایشن کے کوچز اور دیگر آفیشل بھی ٹیم کا حصہ رہینگے ۔واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا خالد خان نیشنل گیمز کے لئے چیف

ڈی مشن ہونگے۔کوئٹہ میں منقعدہ نیشنل گیمز کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں ٹیم ایونٹ ہونگے۔جبکہ دوسرے مرحلے میں انفرادی مقابلے ہونگے ۔

 

error: Content is protected !!