صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ ابھی تک اپنے ملبے کا کوئی بندوبست نہیں کرسکی
گراﺅنڈز کے گندگی سمیت رہائشی کوارٹر کے ملازمین کے پمپرز تک جلائے جاتے ہیں ، بدبو اور ماحولیاتی آلودگی سے کھلاڑی بھی پریشان
پشاور..صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ اپنے ملبے کو ٹھکانے لگانے کیلئے ابھی تک کچھ نہیں کرسکی ہے اور پشاور سپورٹس کمپلیکس کے مختلف گراﺅنڈز کے ملبے ، گھاس اور رہائشی کوارٹرز کے گندگی سمیت
خراب پمپروں کو جلا کر ختم کرنے کا سلسلہ تاحال پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے جس کے باعث نہ صرف صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں گندگی کی بدبو پھیل رہی ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی بھی
بڑھ رہی ہیں تاہم صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی انتظامیہ نے پشاور سپورٹس کمپلیکس کی گندگی کو ٹھکانے کیلئے ابھی تک کوئی انتظام نہیں کرسکی ہے .روزانہ کی بنیاد پر مختلف گراﺅنڈز سے نکلنے والے گھاس ، گندگی کو رہائشی علاقے کے قریب ڈال کر آگ لگائی جاتی ہیں جو نہ صرف گراﺅنڈز میں آنیوالے
کھلاڑیوں کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ دیوار کی دوسری طرف سڑک کنارے کھانے پینے کی مختلف سٹال جو صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے باہربیچی جارہی ہیں اس پر بھی گندگی پڑ رہی ہیں جو نہ تو
کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے حکام کو نظر آرہی ہیں اور نہ ہی صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو اس معاملے کی فکر ہے.