لاکھوںکی مالیت کا ٹیبل ٹینس روبوٹ ایرینا ہال سے غائب ، ٹیبل ٹینس کے دو کوچز سمیت ایڈمنسٹریٹر بھی اس معاملے پر خاموش
ایک مشین پشاور میں تھی ،جبکہ دوسری سوات کو دی گئی تھی ، رمضان سے قبل پیش آنیوالے واقعے کا تاحال کسی نے نوٹس ہی نہیں لیا
رپورٹ مسرت اللہ جان
پشاور.. صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ایرینا ہال سے لاکھوں روپے کا روبوٹ جو ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے لیا گیا تھا غائب ہوگیا ہے
جس کی ابھی تک کسی کو پتہ ہی نہیں حالانکہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کی جانب سے دو ٹیبل ٹینس کوچز بھی اسی ہال میں تعینات ہیں جنہوں نے اس حوالے سے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو بھی آگاہ نہیں کیا ، جبکہ ایڈمنسٹریٹر و چیف کوچ جعفر شاہ نے بھی اس معاملے میں رابطے کرنے پر خاموشی
اختیار کرلی اور کسی قسم کا جواب دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی.یہ روبوٹ مشین جو ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کی بیسک ٹریننگ کیلئے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے لی تھی جبکہ اس سے قبل ایک اور
روبوٹ ضلع سوات کو بھیجی گئی تھی اور صرف ایک روبوٹ مشین سپورٹس کمپلیکس کے ایرینا ہال میں واقع باتھ روم کیساتھ واقع اٹیچ کمرے میں رکھی گئی تھی تاہم رمضان المبارک سے ایک ہفتہ قبل یہ مشین
غائب ہوگئی ہیں اور ابھی تک کسی نے اس حوالے سے نوٹس ہی نہیں لیا ، حالانکہ لاکھوں روپے کی یہ مشین اس وقت دس لاکھ روپے سے زائد کی مل رہی ہیں اوربہت کم استعمال ہوئی ہیں.
سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے رمضان سے قبل روبوٹ والے کمرے میں کھلاڑیوں کی آمد پر پابندی عائد کی تھی
کھلاڑیوں کے اعتراض کے بعد دس دن بعد اوپن ہونیوالے کمرے سے روبوٹ مشین غائب ہوگئی ، ذرائع
سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کے زیر انتظام ایرینا ہال میں واقع واش روم کیساتھ کمرے میں روبوٹ مشین رکھی گئی تھی جو ٹیبل ٹینس کی روبوٹ تھی جسے انتظامیہ نے یہ کہہ کر بند کردیا تھا کہ یہاں پر لڑکے اور لڑکیاں ایک ساتھ بیٹھتے ہیں اس لئے ہمیں اس پر اعتراض ہے اس لئے اس کمرے کو بند کیا گیا ،
حالانکہ ٹیبل ٹینس ٹریننگ کیلئے آنیوالے کھلاڑیوں نے اعتراض کیا تھا کہ ایرینا ہال میں صرف ایک باتھ روم ہے جہاں پر کھلاڑی وضو بھی کرتے ہیں اور اپنا سامان لاکرز میں بھی رکھتے ہیں تاہم انتظامیہ نے کم و بیش
دس دن اس کمرے کی آمد پر کھلاڑیوں کو بند رکھا اور اعتراض لڑکے اور لڑکیوں کے ایک ساتھ رہنے پر تھا تاہم بعد ازاں کھلاڑیوں کی جانب سے اعتراضات کے بعد جب ایرینا ہال میں واقع کمرہ کھول دیا گیا تھا یہ
روبوٹ مشین جو ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کی بیسک ٹھیک کرنے کیلئے لیا گیا تھا غائب ہو چکا ہے. واضح رہے کہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے بیشتر حصوں میں کیمرے لگے ہوئے ہیں جس کیلئے الگ کمرہ اور
اہلکار موجود ہیں جو ہر چیز کی مانیٹرنگ کرتے ہیں لیکن پھر بھی لاکھوں روپے کی قیمتی چیزیں غائب ہورہی ہیں.