نیشنل گیمز ،پختونخواہ ہاکی ٹیم کا انتخاب کرلیا ہے .

 

نیشنل گیمز ،پختونخواہ کی بائیس رکنی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا ، کیمپ بھی شروع ہوگیا 

 

پشاور.. ہاکی ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ نے بائیس رکنی ہاکی ٹیم کا انتخاب کرلیا ہے جو اگلے ماہ کے پہلے مرحلے میں شروع ہونیوالے نیشنل گیمز میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم کی نمائندگی کرینگی .

گذشتہ روز شروع ہونیوالے ٹرائلز میں صوبے بھر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ہاکی کے سینئر کھلاڑیوں نے شرکت کی سلیکشن کمیٹی جو ہدایت اللہ ، ضیاءالرحمان بنوری ، آصف اسلام ، افراز احمد پر

مشتمل تھی نے بائیس رکنی ہاکی ٹیم منتخب کرلی جنہوں نے ٹریننگ کا آغاز بھی کرلیا اس موقع پر ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین سابق آئی جی پی سعید خان اور سید ظاہر شاہ بھی موجود تھے.ٹرائلز کے

بعد خیبر پختونخواہ کی ہاکی ٹیم میں منتخب ہونیوالوں میں بنوں کے ولید ، خیر اللہ ، یاسر ، حامد ، جمیل ، شعیب ، پشاور سے تعلق رکھنے والے علی ، فرمان ، یاسر علی ، عمر ، افراز ، وقاص ، احسان ، احمر ،

سلیم ، اسماعیل ، سمیر ، صلا ح الدین ، اور سلمان جبکہ کوہاٹ کے شاہد ایبٹ آباد سے عثمان ، مردان سے عامر ، عادل ، بونیر سے جمیل دیر سے انیس کو خیبر پختونخواہ کی ٹیم میں شامل کیا گیاہے.

 

error: Content is protected !!