آئی پی ایل ; ایک اوور میں لگاتار 5 چھکے کھانے والا بولر صدمے سے بیمار ہوگیا۔

 

 بھارتی لیگ ( آئی پی ایل) میں ایک اوور میں لگاتار 5 چھکے کھانے والا بولر صدمے سے بیمار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف گجرات ٹائیٹنز کے کپتان ہارڈیک پانڈیا نے ممبئی انڈینز کے خلاف میچ جیتنے کے بعد یش دیال کی اسکواڈ میں عدم شمولیت کے سوال پر کیا۔

 

ہارڈیک پانڈیا نے بتایا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بیٹر رِنکو سنگھ کے ہاتھوں آخری اوور میں لگاتار پانچ چھکے کھانے کے بعد یش دیال صدمے سے بیمار ہیں اور اسی وجہ سے ان کا وزن سات سے آٹھ کلو کم ہوگیا ہے اور ان کا اسکواڈ میں جگہ بنانا کافی مشکل ہوگیا ہے۔

 

واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بیٹر رِنکو سنگھ نے گجرات ٹائٹنز کے بولر یش دیال کو میچ کے آخری اوور میں لگا تار 5 چھکے مار کر جیت مخالف ٹیم سے یقینی فتح چھینی تھی۔

 

 

تعارف: News Editor