پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ گرین شرٹس نے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے مہمان ٹیم کو زیر کیا تھا۔
پہلے میچ میں پاکستان بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آخری دس اوورز میں حریف ٹیم کو صرف 66 رنز بنانے کا موقع دیا تو ہدف کے تعاقب میں بلے باز بھی پیچھے نہ رہے۔ فخر کی شاندار سنچری، امام الحق کی نصف سنچری، کپتان بابر اعظم اور آخری لمحات میں محمد رضوان کی جارحانہ مگر ذمے دارانہ بیٹنگ نے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔
رواں سیریز کا پنڈی میں یہ آخری معرکہ ہے میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیمیں کراچی کے لیے اڑان بھریں گی جہاں سیریز کی بقیہ تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سیریز میں کلین سوئپ کرکے ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن سکتی ہے