دوستانہ میچ ‘ بلدیاتی نمائندوں نے 3 کے مقابلے میں 4 گولوں سے جیت لیا

 

پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور حیات آباد کے بلدیاتی نمائندوں کے درمیاں فٹسال کا ایک دوستانہ میچ شلمان پارک گراونڈ پر ہوا جو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے 3 کے مقابلے میں 4 گولوں سے جیت لیا

 

حیات آباد کے بلدیاتی نمائندوں کی ٹیم کی قیادت عمران خان سالارزئی، انور زمان لالا جبکہ پی ڈی اے کی ٹیم کی قیادت اشرف قادر، قدیر کر رہے تھے میچ پہلے ہاف میں 3،3 گولوں سے برابر تھا میچ کے آخری ہاف

میں بلدیاتی نمائندوں نے گول کرکے میچ اپنے نام کرلیا آخر چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بلدیاتی نمائندوں اور پی ڈی اے کا ایک ہی منشور ہے

اور وہ ہے حیات آباد کی تعمیر وترقی اور کھیلوں کے ذریعے ھم باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہے تاکہ اس کے ذریعے عوام پی ڈی اے،اور بلدیاتی نمائندوں کا آپس میں قریبی رابطہ ہو اور حیات آباد کے مسائل حل کرنے میں آسانی ہو

 

 

تعارف: News Editor