نیشنل گیمز، خیبر پختونخواہ باسکٹ بال ٹیم کیلئے ٹرائلز مکمل

نیشنل گیمز، خیبر پختونخواہ باسکٹ بال ٹیم کیلئے ٹرائلز مکمل،
سید عاقل شاہ کے کھلاڑیوں کو دیا گیا چیلنج کوئی بھی پورا نہیں کرسکا

 

پشاور. کوئٹہ میں ہونیوالے نیشنل گیمز میں خیبر پختونخواہ کی باسکٹ بال ٹیم کیلئے ٹرائلز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے جس میں سات مختلف ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ٹاپ کے 43سے

زائد باسکٹ بال کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر دین محمد، سیکرٹری راج میر خان سمیت سلیکشن کمیٹی کے ممبران بھی ٹرائلز کے موقع پر موجود تھے.ٹرائلز کے بعد بیس

کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا جن کا کیمپ پیر سے پشاور سیورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا، ٹرائلز کے موقع پر خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ، سیکرٹری اولمپک ایسوسی

ایشن ذوالفقار بٹ بھی موجود تھے سید عاقل شاہ نے کھلاڑیوں سے بات چیت کی بعد ازاں انہوں نے کھلاڑیوں کودو مسلسل پوائنٹ کرنے پر ایک ہزار روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا تاہم کوئی بھی کھلاڑی

اس چیلنج کو پورا نہیں کرسکا. سیکرٹری باسکٹ بال ایسوسی ایشن راج میر خان کے مطابق کیمپ کا باقاعدہ آغاز پیر سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگاجس میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کا اعلان کیا جائیگا.

 

 

تعارف: News Editor