پاکستان نے مسلسل دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو .صفر سے برتری حاصل کرلی

 

پاکستان نے مسلسل دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو .صفر سے برتری حاصل کرلی، 

 

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹرعبدالغفار ) شاہینوں نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے 48.2اوورز میں3وکٹوں پر 337رنزبناکر کیویز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔

 

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 336رنز بناکر پنڈی سٹیڈیم میں ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بناڈالا، اس سے قبل یہ اعزاز

پاکستان کے پاس تھا ، گرین شرٹس نے 2004ء میں روایتی حریف بھارت کیخلاف 329رنز بنائے تھے۔ مہمان ٹیم کے ڈیرل مچل اورپاکستان کے فخرزمان نے دوسرے ون ڈے میں بھی سنچریاں سکورکیں، فخرزمان نے

ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں اپنے 3ہزاررنز بھی مکمل کرلئے۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 33کے مجموعی سکورپر گری جب ول ینگ 19رنز بنا کر حارث رئوف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، کیویز

کے دوسرے کھلاڑی چیڈبوز 119کے مجموعے پر 7چوکوں کی مدد سے 51رنز بناکر حارث رئوف کی بال پرہی ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، تیسری وکٹ نسیم شاہ کے حصے میں آئی جب ڈیرل مچل 302کے مجموعی

سکورپر 8چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے شاندار 129رنز بنا کر محمدنواز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، مہمان کپتان ٹام لیتھم 312کے ٹوٹل پر 8چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 98رنز بناکر حارث رئوف کی گیند پر

وکٹوں کے پیچھے محمدرضوان کاشکارہوگئے اوراپنی سنچری مکمل نہ کرسکے جبکہ نیوزی لینڈ کے پانچویں کھلاڑی چیپ مین صرف ایک سکور کرکے 327کے مجموعے پر حارث رئوف کی بال پر آئوٹ ہوگئے ان

کا کیچ عبداللہ شفیق نے لیا۔ جیمس نیشم 17اور نیکولس 6رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 4اور نسیم شاہ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاکستان کی جانب سے

فخرزمان اور امام الحق نے بڑے پراعتماد طریقے سے اننگز کا آغاز کیا ،تاہم 66کے مجموعی سکورپر امام الحق 3 چوکوں کی مدد سے 24رنز بنا کر ہینری کی بال پرمچل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، اس کے بعد

کپتان بابراعظم آئے اورانہوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں فخرزمان کاخوب ساتھ نبھایا، بابراعظم 201کے مجموعی سکور پر 5چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 65رنز بنا کر سودھی کی بال پر چیڈبوز کے

ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 218رنز پرگری جب عبداللہ شفیق 7رنز بناکر شپلی کی گیند پر ہینری کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔فخرزمان نے ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 144گیندوں پر 17چوکوں

اور6چھکوں کی مدد سے 180رنز ناٹ آئوٹ جبکہ محمدرضوان نے 21گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے 54رنز ناٹ آئوٹ بنائے، اس طرح پاکستان نے 48.2اوورز میں 337رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرکے دوسرا ون ڈے

بھی جیت لیا۔پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں تین جبکہ نیوزی لینڈ نے دو تبدیلیاں کیں، پاکستان کی جانب سے فاسٹ بالر احسان اللہ نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا۔دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھی فخرزمان ہی پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

 

 

تعارف: News Editor